مائیکل فلن کے بارے میں سوال پوچھنے پر ٹرمپ خفا، تقریب چھوڑ کر چلے گئے

مائیکل فلن کے بارے میں سوال پوچھنے پر ٹرمپ خفا، تقریب چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ امریکی الیکشن اور صدر بنے کے بعد بھی کافی تنازعات میں پھنسے رہے اور میڈیا کی جانب سے بھی ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے دو ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے تھے لیکن صحافیوں کی جانب سے جب سخت سوال کئے گئے تو وہ ان کا جواب صیح انداز میں نہیں دے سکے۔


ایک رپوٹر کی جانب سے سابق مشیر مائیکل فلن کے بارے میں سوال پوچھا تو امریکی صدر کو کچھ ناگوار گزرا اور وہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے بغیر ہی دفتر سے چلے گئے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ان دونوں ایگزیکٹو آرڈرز آرڈرز پر بعد میں دستخط کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں