آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں: عمران خان

آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں: عمران خان

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بلین ٹری پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔ بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کیا اور 83 فیصد کامیابی ہوئی۔ انشاءاللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہو جائیگا جو دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا ٹمبر مافیہ سے خوفزدہ نہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔ پروجیکٹ کے تحت اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں۔ محکمہ جنگلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  22ارب روپے کی 60 ہزار کنال زمین ٹمبر مافیا سے واپس لی۔

عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ رات ہونیوالی ملاقات کے بارے میں کہا آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر پرویزخٹک نے کہا نیت صاف ہو اور ارادہ صحیح ہو تو اللہ مدد کرتاہے۔ لیڈر بے ایمان ہو تو نچلی سطح پر بھی بے ایمانی ہوتی ہے۔ کرپشن کرتے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبے کو ٹھیک کر سکتے۔ ہم نے پاکستان کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔ وزیر جنگلات غلط قانون کی وجہ سے اربوں روپے لوٹ کر چلا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں