متحدہ لندن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

متحدہ لندن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جج کی رخصت کے باعث نہ سنایا جا سکا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی متحدہ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خوش بخت شجاعت، جنید لاکھانی، محفوظ یارخان، قمر منصور، ساتھی اسحاق، امجد اللہ و دیگر کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں