پاکستانی نژاد کمیل ننجیانی نے کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

 پاکستانی نژاد کمیل ننجیانی نے کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

 لاس ویگاس: پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اور اداکار کمیل ننجیانی کو سینما کون کی جانب سے مقبول کامیڈین ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کمیل ننجیانی نے ایوارڈ یافتہ شو 'سلیکون ویلی' میں 'دنیش' نامی کردار ادا کیا تھا جنہیں سینما کون تقریب میں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف تھیٹر اونرز (نیٹو) کا سرکاری کنوینشن سینما کون لاس ویگاس میں منعقد ہوا جہاں کمیل ننجیانی کو یہ ایوارڈ ملا۔

کمیل ننجیانی ٹی وی شو کے ساتھ ساتھ 'فسٹ فش' اور 'مائیک اینڈ ڈیو نیڈ ویڈنگ ڈیٹس' جیسی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ جن میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا تھا۔

سینما کون کے منیجنگ ڈائیریکٹر مچ نویحازر کا کہنا تھا کہ کمیل ننجیانی اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ باتوں سے شائقین کو محظوظ کرتے رہتے ہیں ہمیں انہیں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دے کر بےحد خوشی ہو رہی ہے۔

کمیل ننجیانی کو کامیڈی کا حصہ بنے ہوئے کافی سال گزر چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے بہترین کامیڈین اور مصنف قرار دیا وہ بہت جلد رومانوی کامیڈی فلم 'دی بگ سک' میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس فلم میں ان کا اپنی اہلیہ ایمیلی گورڈن کے ساتھ تعلق کو پیش کیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں