دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں،اقوام متحدہ

دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان کی جانب سے عالمی یوم صحت سے قبل جاری بیان کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں اور رکن ملکوں کو اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنے انداز فکر پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ذہنی دباﺅ کے شکار افراد کی حالیہ تعداد 2005-2015 ءتک کے اعداد و شمار سے 16 فیصد زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ اس حوالے سے طویل عرصے سے مہم چلارہا ہے اور ذہنی دباﺅ کے شکار لوگوں کو امداد پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں، اور 2017 ءکے عالمی یوم صحت کا موضوع بھی یہی ہے۔ذہنی بیماریوں کے شکار لوگوں کی امداد میں کمی ایک بدنما داغ کی صورت اختیار کررہی ہے جس سے لوگ ضروری علاج سے محروم رہنے کے باعث ہرسال ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس مرض سے چھٹکارے کیلئے پہلا عمل بلا تعصب و امتیاز علاج کی فراہمی ہے۔اس کے علاوہ اس مرض کی روک تھام کیلئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت ہے حتی کہ زیادہ آمدنی والی کئی ملکوں میں بھی ذہنی دباﺅ کے 50 فیصد مریضوں کو مریضوں کو علاج کی سہولتیں دستیاب نہیں۔