ٹنڈولکر نے کرکٹ میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ٹنڈولکر نے کرکٹ میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ممبئی: سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ٹنڈولکر نے معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرایا۔ جس کے ابتدائی بول” گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو  ناچو  سب کرکٹ والی بیٹ پر۔

اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ساتھ تمام 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بیٹنگ سے قبل اس کی بدولت خود کو پرسکون بھی رکھا جا سکتا ہے۔ میں کئی طرز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ مجھے اسپینش گیت بھی اچھے لگتے ہیں اگرچہ میں ان گانوں کے الفاظ کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پاتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں