مالدیپ کی عالمی شہرت یافتہ ماڈل نے خود کشی کرلی

مالدیپ کی عالمی شہرت یافتہ ماڈل نے خود کشی کرلی

ڈھاکہ :مالدیپ کی معروف ماڈل رودھا عاطف نے خود کشی کرلی جو میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی میڈیکل طالبہ تھیں۔21 سالہ رودھا بنگلا دیش کے شہر راجشاہی میں قائم میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی میڈیکل طالبہ تھیں، فی میل ہاسٹل کی انچارج محمودہ بیگم نے گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رودھا عاطف بہت با اخلاق طالبہ تھی اور ہمیشہ خوش وخرم رہتی تھی۔

رودھا عاطف کا شمار مالدیپ کی مشہور ماڈلز میں ہوتا تھا۔انھوں نے 2014 بین الاقوامی جریدے ووگ کے سرورق کی زینت بننے پر بہت شہرت سمیٹی تھی۔ اس ایک تصویر نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ان کی نیلی آنکھوں نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔