سکول کے سینکڑوں بچوں نے آئن سٹائن کا روپ دھار لیا

سکول کے سینکڑوں بچوں نے آئن سٹائن کا روپ دھار لیا

ٹورانٹو: یوں تو دنیا میں مختلف ریکارڈ بنتے رہتے ہیں لیکن کچھ اتنے انوکھے اور دلچسپ ہوتے ہیں کہ آپ داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ایسا ہی ریکارڈ کینیڈا میں ننھے منے بچوں نے بنایا جسے دیکھ کر سبھی محظوظ ہوئے ۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مقامی اسکول میں ایک دلچسپ ریکارڈ بنایا گیا جس میں 400 بچوں نے سائنسدان آئن اسٹائن کا روپ دھارااس دلچسپ پروگرام میں 400 بچوں نے حصہ لیا اور ہر بچہ آئن اسٹائن دکھائی دے رہا تھا جب کہ اس سے قبل لاس اینجلس میں 300 طالب علموں نے خود کو آئن اسٹائن بنایا تھا لیکن ان بچوں نے اب نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔


ریکارڈ بنانے کے لیے بچوں کو خاص لباس پہنایا گیا اوربچوں نے سفید بالوں کا گچھا سر پر اوڑھا اور نقلی سفید مونچھیں لگائی تھیں۔ اس تقریب کو ”آئن اسٹائن“ کے روپ میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کا نام دیا گیا تھا۔
بچوں نے اس طرح آئن اسٹائن کے روپ میں سڑکوں پر مارچ کیا اور گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔ آئن اسٹائن بنے بچوں کو جب ریکارڈ بننے کا علم ہوا تو انہوں نے خوشی سے چلانا شروع کردیا اور آئن اسٹائن کے وگ کو ہوا میں اچھال دیا۔