متحدہ لندن کے دو رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

متحدہ لندن کے دو رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ لندن کے دو رہنماؤں کو کراچی پریس کلب کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ ڈاکٹر ریاض اور مہر افروز مراد نے پریس کانفرنس کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ریاض اور مہر افروز مراد ایم کیو ایم لندن سے رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹر ریاض یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر بھی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔