حکومت پائیدار ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

حکومت پائیدار ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم والدین اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی آئین بنیادی حقوق کا دفاع کرتا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہر والدیں کی خواہش ہوتی ہے ان کا بچہ اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے تحت لگنے والے تمام منصوبے خطے کی تبدیلی کے لئے اہم ثابت ہوںگے۔ حکومت پائیدار ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا صحت کارڈ آنے والی نسلوں کے لئے اچھا اقدام ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان اگلے ڈیڑھ سال درخت لگائیں توکے پی میں بہتری آئے گی۔ الیکشن کے لئے ماحول وہ جماعتیں بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں