عرشی خان سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کو جانتا ہوں، شاہد آفریدی

اسلام آباد: گزشتہ چند عرصے قبل بھارت کی بے باک ماڈل عرشی خان نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی پر اپنے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد شاہد آفریدی نے بالآخر بھارتی ماڈل سے اپنے تعلق کے بارے میں وضاحت پیش کر دی ان کا کہنا ہے کہ”عرشی خان سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کو جانتا ہوں“۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ اور آفریدی کے ساتھ تعلق کا متعدد بار دعویٰ کرنے والی ماڈل عرشی خان کے بارے قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرشی خان سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس کو جانتا ہوں۔جارحانہ بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ عرشی خان کے نام تک سے واقف نہیں ہوں،لوگ سستی شہر ت کیلئے پتہ نہیں کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ماڈلز تو دور پاکستانی ماڈلز کے بارے میں بھی نہیں جانتا۔