کپل شرما کو سنیل گروور کی وجہ سے بڑا نقصان

کپل شرما کو سنیل گروور کی وجہ سے بڑا نقصان

کپل شرما کو سنیل گروور کی وجہ سے بڑا نقصان

ممبئی:کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکے درمیان لڑائی ے معروف کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کو بہت  نقصان پہنچا جس کے بعد اب شوکی مقبولیت میں خاصی کمی آئی ہے۔

کامیڈین کپل شرما کولگتا تھا کہ وہ اکیلے ہی ’دی کپل شرما شو‘ کی کامیابی کا ذریعہ ہےلیکن انہیں اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ شوکی کامیابی صرف ان ہی وجہ سے نہیں بلکہ شو کی ٹیم میں شامل ہرفرد کی وجہ سے تھی۔

کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکی لڑائی سے پہلے توشو اختتام کی طرف جارہا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹراو ر سنگھ سدھو کی کوششوں کے بعد ایسا لگتا تھا کہ معاملہ رفع دفع ہوگیا ہے جب کہ شاید ایسا نہیں ہوسکا۔دونوں کے درمیان لڑائی کے بعد اب شوبہت متاثرہونے لگا ہے جس کے بعد ایک بارپھرشوکو ختم کرنے کی بازگشت شروع ہوگئی ہے۔