بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی سیز فائر معاہدے کی ایک بار پر خلاف ورزی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے عتیق نامی شہری زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں