فیس بک کے ذریعے محبوبہ کی شادی رکوانے والا عاشق گرفتار

نئی دہلی : بھارت میں ایک شخص فیس بک کے ذریعے اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نوجوان کو لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاونٹ بناکر جھوٹی افواہیں پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور پولیس نے 26سالہ نوجوان ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاو نٹ بنارکھا تھا جہاں سے لڑکی کے بارے مبینہ ناجائز تعلقات کی افواہیں پھیلانے رہا تھا ۔

فیس بک کے ذریعے محبوبہ کی شادی رکوانے والا عاشق گرفتار

جے پور : بھارت میں ایک شخص فیس بک کے ذریعے اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نوجوان کو لڑکی کی شادی رکوانے کیلئے جعلی فیس بک اکاونٹ بناکر جھوٹی افواہیں پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کر کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور پولیس نے 26سالہ نوجوان ملزم گرفتار کیا جس نے فیس بک پر جعلی اکاو نٹ بنارکھا تھا جہاں سے لڑکی کے بارے مبینہ ناجائز تعلقات کی افواہیں پھیلا رہا تھا ۔ملزم نے فیس بک پر سندیپ مرودیا کے نام سے جعلی پروفائل بنائی اور اس پر لڑکی کے بارے میں فحش الفاظ تحریر کیے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تاہم انکار کے بعد اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کی شادی ہونے والی ہے جس پر اس نے لڑکی کے نام کا اکاو نٹ بنایا اور لڑکی کے منگیتر سے دوستی کر لی اور پھر اسے اس کی منگیتر کے بارے میں غلط پیغامات دینا شروع کر دیے تاہم لڑکی کے چچا کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کر دیا اور ملزم کو سائبر ماہرین کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔تاہم ملزم نے گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔