تاپسی پنوں بڑے پردے پر ثانیہ مرزا بننے کی خواہش مند

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں بڑے پر دے پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تاپسی پنوں نے فلم پنک میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کا دل موہ لیا ہے بھلے ہی انہوں ابھی کچھ ہی فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ ان بالی ووڈ اداکاراوں میں ایک ہیں جو پاورفل وومن سینٹرک کریکٹرپلے کرنے کے لئے ہی جانی جاتی ہیں۔

ان کی فلم ’نام شبانہ‘ ریلیز ہوگئی ہے۔اس کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین کا یہی کہنا ہے کہ اس فلم میں بھی تاپسی نے ایک اسٹرانگ رول نبھایا ہے۔تاپسی کا کہنا ہے ا?ج کل اتنی بایوپک فلمیں بن رہی ہیں ایسے میں میرا بھی بہت دل ہے کہ میں ثانیہ مرزا کی بایوپک میں کام کروں۔ اس کے علاوہ اندرا گاندھی کی بایوپک میں بھی کام کرنا چاہوں گی”۔