ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

راولپنڈی:  ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا،پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا .

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتہ کو کنٹرول لائن پرچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری عتیق قریشی زخمی ہوگیا ، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔