ڈیڑھ ماہ کی بچی مبینہ طور پر ماں کے ہاتھوں قتل، ماں گرفتار

ڈیڑھ ماہ کی بچی مبینہ طور پر ماں کے ہاتھوں قتل، ماں گرفتار

راولپنڈ ی: تھا نہ سول لا ئن کے علا قہ ٹاہلی موہری میں قتل کی لرزہ خیز واقعہ میں دیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کر دیا گیا.  پو لیس نے بچی کے قتل کے جرم میں اسکی 23 سالہ ماں کو گر فتار کر لیا ہے جبکہ بچی کے باپ سے بھی پو چھ گچھ جاری ہے.

ایس ایچ او سول لا ئن میاں عمران کے مطا بق دیڑھ سالہ بچی فضاء کو گھر یلو استعمال کی چھری سے سینے اور پیٹ میں ضربات لگائی گئیں جس کے باعث ننھی فضاء دم توڑ گئی. ایس ایچ او سول لا ئن میاں عمران کے مطابق بچی کا باپ محمد عدنا ن ایک سرکاری ادارے میں کلاس فور کا ملازم ہے جو قتل کے وقت نا شتہ لینے گھر سے باہر گیا ہو ا تھا, واپس آنے پر اسے علم ہوا کہ اسکی بیٹی مر چکی ہے.

خاوند نے اپنی اہلیہ مہوش پر الزام لگا یا کہ اس کی بیوی کا ذ ہنی توازن درست نہیں تھا جس کی بناء پر اس نے بیٹی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا, پو لیس کے مطا بق مہوش اور اسکے خاوند دونوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی. مہو ش کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے بیٹی کو قتل کیا جبکہ اس بات کا بھی اقرار کر تی ہے کہ شاید اس نے ہی اپنی لخت جگر کو موت کی نیند سلایا ہو .

پو لیس کا کہنا ہے کہ متضاد بیان کی تحقیق کے لئے مہوش کا طبی معا ئنہ کرایا جا نا ضروری ہے جبکہ کچھ دستاویزات ایسی بھی ملی ہیں جن سے مہو ش کی دما غی حالت ظاہر ہو تی ہے  تاہم طبی ماہر ین کی حتمی رپورٹ اہم کردار ادا کر ے گی۔ عدنان اور مہوش کی شادی سوا سال پہلے ہو ئی تھی اور فضا ء ان کی پہلی بیٹی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔