ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا

ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے تانے بانے کس کس سے ملتے ہیں؟َاسکینڈل کے اہم کردار ناصر جمشید سے تفتیش کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

برطانیہ میں مقیم ناصر جمشید نے پی سی بی سے کوئی تعاو ن نہیں کیا .

حقائق جاننے کیلیے سربراہ پی سی بی اینٹی کرپشن اور جی ایم لیگل اگلے ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسکینڈل کے اہم ترین کردار ناصر جمشید انگلینڈ میں مقیم ہیں اور انہوں نے پی سی بی سے کوئی تعاون نہیں کیاہے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کا سارا انحصار ناصرجمشید سے تحقیقات پر ہے اور ناصر کے تعاون نہ کرنے پر کیس کمزور پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ناصر جمشید سے تفتیش کے لیے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اور جی ایم لیگل اگلے ہفتے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔