گلیکسی ایس 8 کا نیا سکیورٹی فیچر بری طرح ناکام

گلیکسی ایس 8 کا نیا سکیورٹی فیچر بری طرح ناکام

لاہور : انکشاف ہوا ہے کہ سام سنگ کے نئے سکیورٹی فیچر کو آسانی سے بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں موجود چہرا پہچاننے والے سکیورٹی فیچر کو تصویر کے ذریعے بآسانی بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔ سام سنگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیچرسکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف نہیں کروایا گیا، بلکہ اس کو صرف سہولت کیلئے ہوم اسکرین ان لاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

سام سنگ کا فیشل ریکگنیشن فیچر فنگر پرنٹ اسکینر سے زیادہ تیز کام کرتا ہے لیکن غیر محفوظ ہونے کی بنا پرآپ اس پر مکمل بھروسہ نہیں کر سکتے۔