اکشے کمار نے کھدائی کا کام شروع کر دیا

اکشے کمار نے کھدائی کا کام شروع کر دیا

اکشے کمار نے کھدائی کا کام شروع کر دیا

مدھیہ پردیش:  اکشے کمار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھدائی کرتے ہوئے نظر آئے جس کی تصاویر اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ اکشے کمار نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گڑھے کھود کر2 باتھ روم کی بنیاد رکھی ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی وزیر بھی موجود تھے۔

اکشے کمار نے کھدائی کا یہ کام اپنی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کی تشہیری مہم کے لیے کیا۔اکشے کمارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکھدائی کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں جس پر مداحوں نے ان کی کوششوں کو خوب سراہا ہے۔