جڑانوالہ گردونواح میں گرمی شروع ہوتے ہی شدید لوڈ شیڈنگ، اہل علاقہ سراپاء احتجاج

جڑانوالہ گردونواح میں گرمی شروع ہوتے ہی شدید لوڈ شیڈنگ، اہل علاقہ سراپاء احتجاج

جڑانوالہ: شہر جڑانوالہ گردونواح میں گرمی شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا بجلی کی بندش پر اہل علاقہ سراپاء احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر جڑانوالہ گردونواح میں گرمی کے شروع ہوتے ہی واپڈا نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا، سارا سارا دن بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی، گرمی لوڈشیڈنگ اور مچھروں کی ستائی عوام نے حکومت سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ 2018ء میں بجلی پوری کرنے والے کہاں گئے ہیں۔ صورتحال ایسی ہے کہ اب 2018ء میں بجلی ختم ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں