شعیب اختر کا بلا 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا آٹو گراف شدہ بلا 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق میاں محمد بخش ٹرسٹ نے لوگوں کو تعلیم، صحت اور سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے نیلامی کا انعقاد کیا جس میں شعیب اختر کا دستخط شدہ بلا 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت ہوا، گوجرانوالہ کے ایک مشہور تاجر ایشیا ڈویلپرز چیف ایگزیکٹو نے خریدا۔

اس کے علاوہ شعیب اختر کی دستخط شدہ چار گیندیں بھی ایک لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم 3 لاکھ 25 ہزار روپے بخش ٹرسٹ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی ہے۔