چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک نئی بھرتی کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں نئی تقرریوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہ کی جائے۔

عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ پی آئی اے کے 6 ماہ کے اندر بند ہونے والے منافع بخش روٹس کی تفصیلات پیش کی جائیں، اس حوالے سے عدالت نے وزیر دفاع، چیئرمین پی آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔