بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی
کیپشن: bollywood star ranbir kapor

لندن : بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے آخر کار شادی کا ارادہ کر ہی لیا ، رنبیر نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی آفر کر دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ کیا خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ورنہ کی پروموشن کیلئے لندن میں ہیں ، اس موقع پر رنبیر کپور نے ان کیلئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا اور دونوں نے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اس موقع پر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ماہرہ خان نے ابھی تک ان خبروں کے سچ ہونے کے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں سٹار اس سے قبل لندن میں ہی تمباکو نوشی کرتے میڈیا کی گردش میں آ چکے ہیں ، ماہرہ خان کو تمباکو نوشی کرتے تصاویر میں ملک کے اندر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔