ایسٹر کا تہوار،وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کیلئے کل بروز پیر کو تعطیل کا اعلان

ایسٹر کا تہوار،وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کیلئے کل بروز پیر کو تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے 2 اپریل بروز پیر کو مسیحی برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے وزرات داخلہ کی جانب سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ بچے مذہبی گیت گائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ادھر حکومت نے مسیحی برادری کے افراد کیلئے ایسٹر کے اگلے روز پیر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم،چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لیکر گئے وضاحت ہونی چاہیئے:قمر زمان کائرہ

مسیحی عقیدے کی رو سے حضرت عیسیٰ کو گڈ فرائیڈے کے روز مصلوب کیا گیا تھا اور اس کے تیسرے روز یعنی ایسٹر سنڈے کے دن یروشلم میں ان کی قبر سے دوبارہ زندہ اٹھنے کا معجزہ رونما ہوا تھا۔اسی مناسبت سے عیسائی عقیدے کے پیروکاروں کے لئے ایسٹر بھی کرسمس کی طرح انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں