سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا،انیس قائم خانی کا دعویٰ

سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا،انیس قائم خانی کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ سے اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے انیس قائم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو عوام کی نہیں اپنی سیٹوں کی فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

اس موقع پر پی ایس اپی کے مرکزی رہنما انیس قائمخانی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا اورلوگ لاہورکی طرح کراچی کی مثالیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو رد کرتے ہیں ان حلقہ بندیوں کو منسوخ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وسیم حسین نے کہا کہ حیدرآباد سے پی ایس پی میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے،حیدرآباد کے عوام فیصلہ کریں کہ میں صحیح ہوں،گزشتہ روز میری انیس قائم خانی سے پہلی ملاقات ہوئی جبکہ ایم کیو ایم میں اقتدار اورقبضے کی جنگ جاری ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں