ملالہ سوات میں امن دیکھ کر ہی واپس آئی ہیں، نواز شریف

 ملالہ سوات میں امن دیکھ کر ہی واپس آئی ہیں، نواز شریف

سوات : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ الزام خان اب نہیں ٹہرے گا،سوات ایک نیا فیصلہ کرنے والا ہے۔ ملالہ سوات میں امن دیکھ کر ہی واپس آئی ہیں۔ یہاں پر الزام خان فارغ ہونے والا ہے۔الزام خان کی حکومت نے یہاں کچھ نہیں کیا۔کے پی میں کوئی نیا پاکستان نہیں،وہی پرانے سکول ہیں، عمران خان ہمارا ہاتھ بٹاتے توہم ان کو بھی ساتھ لےکرجاتے لیکن تم نے گالم گلوچ کی سیاست کی ہے۔
سوات میں مسلم لیگ کے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ  سوات کے لوگوں کا ایسا جذبہ پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔جس سوات کو میں آج دیکھ رہا ہوں،اس طرح کا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہالزام خان کی حکومت نے یہاں کچھ نہیں کیا۔کے پی میں کوئی نیا پاکستان نہیں،وہی پرانے اسکول ہیں۔کے پی میں کوئی یونیورسٹی کوئی کالج کوئی نیا اسپتال بنا ہے۔ہاں وزیرایک دوسرے پرالزام لگارہے ہیں۔2 ارب درختوں کے پیسے کہاں ہیں۔یہ پیسا آپ کا ہے،کسی کی جیبوں میں نہیں جائے گا۔عمران خان نے جہانگیر ترین کا مال کھا لیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کچھ مان لیا،پھر بھی نہیں نکالا گیا۔اگر آپ نے ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آؤ۔آکر دیکھیں ترقی کسے کہتے ہیں آپ حیران رہ جائیں گے جبکہ عمران خان نے5 سال الزام تراشیوں میں گنوائے۔انہوں نے پشاور میٹرو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہتا تھا۔ 
لاہور کی میٹرو بس 40، راولپنڈی کی 45 ارب کی بنی ہے لیکن پشاور کا میٹرو بس منصوبہ 70 ارب روپے کا ہے۔بولو عمران ، یہ باقی پیسا کون کھا گیا ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔کراچی ہو یا سوات ہم نے دہشت گردی کو ختم کیا۔ہم نے کراچی کی روشنیوں اور امن کو بحال کیا۔ملالہ سوات میں امن دیکھ کر ہی واپس آئی ہیں۔