عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دے ، بلاول

عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دے ، بلاول

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہیئے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔انہو ںنے کہ کہا وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیئے، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضیاءالحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لئے اسے ووٹ نہیں دیا گیا جب کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے، مک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔