سوات میں تقریر کرنے پر نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے ،عمران خان

سوات میں تقریر کرنے پر نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے ،عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور آئندہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، پاناما کی وجہ سے نواز شریف کو کے پی کے میں تبدیلی نظر نہیں آئی۔نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے کہ آج بہتر پولیس کی وجہ سے وہ سوات میں تقریر کر رہے ہیں۔
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی تھی لیکن ہم نے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیں، نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے کہ آج بہتر پولیس کی وجہ سے وہ سوات میں تقریر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے گاڈ فادر اور چھوٹے ڈان نے لاہور میں بڑی تباہی کی، ہر طرف سیمنٹ نظر آ رہا ہے، ہم اقتدار میں آ کر لاہور کو بھی ٹھیک کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور ہم ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور جب تبدیل ہوتا ہے تو پنجاب تبدیل ہوتا ہے اور پنجاب میں تبدیلی کا مطلب پاکستان میں تبدیلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر لاہور میں درخت لگائیں گے، شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔