لاس اینجلس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،گلوکار نیپسی ہسل ہلاک

لاس اینجلس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،گلوکار نیپسی ہسل ہلاک
کیپشن: تصویر ٹؤئٹر

لاس اینجلس:نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی ریاست لاس اینجلس میں گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

1f8320adb1badb2ac79f48a8e7efa81c

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں ا?کر تین لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل جاں بر نہ ہو سکے۔

ce53a648ee0daaf8120de6157a84f1f1

لاس اینجلس کے میئر نے اپنے ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔