کئی سال تک مذہبی تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان لڑکی پورن اسٹار بن گئی

 کئی سال تک مذہبی تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان لڑکی پورن اسٹار بن گئی
فوٹو فائل

کولمبیا: کئی سالوں تک مذہبی تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان لڑکی پورن اسٹار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق کولبمبیا کی 28 سالہ یوڈی پینیڈا بھی ابتدائی طور پر پورن اسٹار نہیں بلکہ ایک مذہبی خاتون بننا چاہتی تھیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ یوڈی پینیڈا ابتدائی طور پر راہبہ بننا چاہتی تھیں، کیوں کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو ان کے اسکول میں ایک راہبہ آئی تھیں، جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔ 


یوڈی پینیڈا نے بتایا کہ انہوں نے راہبہ بننے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مذہبیتعلیم کے لیے 10 سال کی عمر میں ایک دینی درس گاہ میں داخلہ لیا، جہاں وہ آئندہ 8 سال تک رہیں۔ راہبہ بننے کی خواہاں یوڈی پینیڈا کے مطابق دینی درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں خود سے عمر میں کئی سال بڑے استاد سے محبت ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہوتی گئی۔ 

یوڈی پینڈا کے مطابق جب انہیں اپنے استاد سے محبت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتیں، اس لیے انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ ترک کرکے دینی درس گاہ کو چھوڑ کر عام ادارے میں ملازمت اختیار کرلی۔ یوڈی پینڈا کا کہنا تھا کہ وہ کولمبیا کے صوبے انتوکیا کے دارالحکومت میڈیئن میں ایکملازمت کرنے لگیں، جس دوران ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو کسی خوبرو ماڈل کی تلاش میں تھا۔ 

اس شخص کو فحش ویڈیوز بنانے کے لیے کسی خوبصورت ماڈل کی تلاش تھی اور انہوں نے دیکھتے ہی انہیں پسند کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں فحش فلموں کے لیے ماڈلنگ اور کام کرنا غلط لگا، تاہم اب وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ یوڈی پینیڈا نہ صرف کولمبیا بلکہ پڑوسی ممالک کی بھی معروف پورن اسٹار ہیں۔