گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ، سعودی فرماں روا نے امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

 گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ، سعودی فرماں روا نے امریکی فیصلہ مسترد کر دیا
فوٹو سوشل میڈیا

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے۔


عرب لیگ نے گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا گیا، عرب لیگ کے سلامتی کونسل میں قرارداد لانے پر اتفاق ہوا ہے، جس میں گولان کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے بھی امریکی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گولان پہاڑیوں پر شامی حاکمیت کمزور کرنے کا فیصلہ منظور نہیں۔