پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا ، درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

یاد رہے حکومت نے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل 6، 6 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3، 3 روپے لٹر مہنگا کیا جس کے بعد پٹرول 92 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 98 روپے 88 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 111 روپے 43 پیسے سے 117 روپے 43 پیسے ، مٹی کا تیل 86 روپے 31 پیسے سے 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 53 پیسے سے 80 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔