عارف علوی کی ائیرپورٹ کی نشستوں پر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، سچ سامنے آ گیا

عارف علوی کی ائیرپورٹ کی نشستوں پر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، سچ سامنے آ گیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی کی ائیرپورٹ کی نشستوں پر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی لیکن اس تصویر کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ یہ عارف علوی کے صدر بننے سے قبل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے عارف علوی کی ائیرپورٹ کی کرسیوں پر سونے کی تصویر پر کہا کہ یہ ہوتا ہےصدر پاکستان جو بغیر کسی پروٹوکول ویٹنگ نشستوں پر آرام سے اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے ۔

ریسرچ سے معلوم ہوا کہ عارف علوی کی اسلام آباد ائیرپورٹ والی تصویر ان کے دور صدارت سے قبل کی ہے کچھ لوگ اس کو موجودہ دور کی تصویر قرار دے کر سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلائی گئیں۔