اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان
کیپشن: image by Facebook

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان ، 143 روپے کی سطح تک پہنچ گیا ، ڈالر کی قیمت بڑھنے ملکی قرضوں میں کئی گنا اضافہ ہونے کیساتھ مہنگائی کا طوفان بھی نہیں تھم رہا ۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اسی پیسے اضافے سے 143 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر گیارہ پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا ہے ، سخت مانیٹرنگ اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی بھی بنیادی وجوہا ت میں شامل ہیں۔