حکمرانوں کو خود این آر او کی ضرورت پڑنے والی ہے، شاہد خاقان عباسی

حکمرانوں کو خود این آر او کی ضرورت پڑنے والی ہے، شاہد خاقان عباسی
فائل فوٹو

لاہور:شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی ڈیل یا ڈھیل کے قائل نہیں، حکمرانوں کو خود این آر او کی ضرورت پڑنے والی ہے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی زیر قیادت اجلاس ہو اجس  میں فیصلہ ہوا کہ حکومت  فوری قومی اسمبلی کا  اجلاس  بلائےاور  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دے۔

 

انہوں نے کہا حکومت نے قومی اسمبلی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،  ملک کا وزیراعظم آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اپوزیشن کا مشترکہ موقف ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر ایوان کو بریفنگ دے، اپوزیشن وزیراعظم کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

 

شاہد خاقان عباسی مذید کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق موقف وہی ہے جو نیب سے متعلق ہے، وزیراعظم کو سچ بولنا  بہت کم نصیب ہوتا او ر حکومت این ایف سی ایوارڈ کو بدلنا چاہتی ہے تو بدلے۔

 

 انہوں نے کہا فوجی عدالتوں کا قانون مخصوص وقت کیلئے تھا، حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع چاہتی ہے تو بریف کرے۔