بھارتی انتخابات سے پہلے فیس بک کا بڑا ایکشن

بھارتی انتخابات سے پہلے فیس بک کا بڑا ایکشن
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی: بھارتی انتخابات سے پہلے فیس بک کا بڑا کریک ڈاؤن ، سینکڑوں پیجز ، گروپس اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے۔ 


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، فیس بک اور انسٹاگرام نے 103 پیجز، اکا ؤنٹس اور گروپس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس پاکستان سے آپریٹ ہو رہے تھے ، جس کی وجہ بھارتی انتخابات میں نفرت پھیلانا بتائی گئی ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس فوجی ، پاکستان  ،کشمیر اور نیوز کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

ناتھا نییل گیلیچر نے میڈیاکو بتایاکے عام طور پر ان اکاونٹس پر  مقامی  اور سیاسی نیوزپوسٹ کی جاتی تھیں جو سائبر سیکورٹی پالیسی کے خلاف ہیں  جیسے کے انڈیا کی گورنمنٹ،سیاسی لیڈرز اور فوج  کو نشانہ بنایا جاتا تھا ۔


انہوں مزید کہا کہ  ایسے تمام اکاؤنٹس ہولڈرز  نے اپنی شناخت چھپائی  ہوئی ہے  لیکن ہماری تحقیق کے مطابق ان کے  تانے بانے آئی ایس پی آر سے ملتے ہیں ۔ان  میں 57فیس بک اکاؤنٹس ،7گروپس اور 15انسٹا گرام اکا ونٹس شامل ہیں ۔ 

یاد رہے کہ فیس بک نے یہ  قدم اس  وقت اٹھایا ہے جب انڈیا میں عام انتخابات شروع ہونے میں دس دن باقی ہیں۔