بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17?

بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17?
Image Source : Twitter

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ،بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف17نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا ۔


بھارت اپنی خواہش کے مطابق کوئی بھی جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا۔ پیر کو بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران کسی پاکستانی ایف سولہ طیارے کو نشانہ بنانے اور ایف سولہ کے استعمال کے معاملہ پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی، بعد میں جب دو بھارتی جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ان دو بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا ، جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اپنی خواہش کے مطابق حتی کہ ایف 16 چن لے اس سے کوئی جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو انڈین جہاز ہی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔