پاک فوج نے نوجوانوں کیلئے نئی ملٹری گیم ""دی گلورئیس ریزوولو ""متعارف کروا دی

پاک فوج نے نوجوانوں کیلئے نئی ملٹری گیم
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : پاکستانی فوج نے نوجوانوں کے جذبات اور افواج سے محبت کے پیش نذر دہشتگردی کیخلاف جنگی آپریشنز پر مبنی نئی گیم متعارف کروا دی ہے جس میں ہر شہری حصہ لے سکتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج نے نوجوانوں کے جذبات کو پیش نذر رکھتے ہوئے ایک نئی گیم ایپ متعارف کروائی ہے جس کو شہری اپنے موبائل فونز میں انسٹال کر کے دہشتگردی کیخلاف جنگی آپریشنز میں پاک فوج کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

e03309dd5f789da71c59654193806fd8

گیم میں آپریش راہ راست اور راہ نجات کو شامل کیا گیا ہے ، نوجوان اور بچے اس گیم کے ذریعے پاک فوج کے ساتھ مختلف محاذوں پر لڑ سکیں گے اور بالکل عام جنگی حالات کی طرح ہتھیار اور بھاری اسلحہ استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔

گیم کو دی گلورئیس ریزولو کا نام دیا گیا ہے جس کو 23 مارچ کے دن لانچ کیا گیا تھا ۔