جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی  کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

 جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی  کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور  : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے درمیان  اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں لیکن وہ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھ کر اپوزیشن اور مریم نواز کو بولنے کا موقع فراہم کرر ہے ہیں۔ جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو وہ چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہوتی ہیں۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اعتراض پر جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں، سیاسی معاملات کے حوالے سے میں صرف اور صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ  جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میری زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے جسکو میں جواب دہ ہوں، اس شخص کا نام عمران خان ہے، میں عمران خان کے برے اور اچھے وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا، کوئی اپنے ذاتی مقصد کی وجہ سے کچھ بھی بولے مجھے فرق نہیں پڑتا۔

f9227f1f89d11ac4fcc800e70df688c1