نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کیلئے پانچ لاکھ شہریوں نے درخواستیں جمع کرا دیں

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کیلئے پانچ لاکھ شہریوں نے درخواستیں جمع کرا دیں
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کیلئے اب تک پانچ لاکھ کے قریب شہریوں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت ایک کروڑ کے قریب گھروں کی کمی ہے جن کو پورا کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس کیلئے اب تک پانچ لاکھ کے قریب شہریوں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کو نہ صرف وقت سے قبل مکمل کیا جائے گا بلکہ اس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔