شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ ،والد کے انتقال پر تعزیت کی

شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ ،والد کے انتقال پر تعزیت کی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون ،والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،ن لیگ صدر کے صدر میاں  شہباز شریف کا  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے ٹیلی وفونک رابطہ والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر تعزیت کی جو کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شہباز شریف نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حوصلہ بھی دیا۔

 

شہباز شریف نے کہا  کہ یہ وقت میرے اوپر بھی آیا تھا تو بہت سے لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ اس وقت سردار عثمان بزدار نے بھی مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا اور مجھ سے تعزیت بھی کی تھی۔