ملک بھر میں کرونا وائرس سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے

 ملک بھر میں کرونا وائرس سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: ملک بھر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مریضوں میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 82 صحتیاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، اس وقت صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 740 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ 676، خیبر پختونخوا 253، بلوچستان 158، گلگت بلتستان 184، اسلام آباد 54 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کورونا وائرس کے کنفرم مریض ہیں۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 740 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 41 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

لاہور میں 159، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 46، جہلم 28، اٹک 1، گوجرانوالہ 12، گجرات 86، منڈی بہاء الدین 4، حافظ آباد 5، نارروال، 2 سرگودھا 7، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان 3، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ 1 اور ڈی جی خان 5
مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے صوبہ پنجاب میں اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 5 مریض صحتیاب ہوئے۔ پنجاب میں آج صبح تک 16061 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔