دنیا کے متعدد ممالک میں 13 اپریل کو یکم رمضان المبارک کا امکان ہے

دنیا کے متعدد ممالک میں 13 اپریل کو یکم رمضان المبارک کا امکان ہے

ابوظہبی ، دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق اتوار 11 اپریل کو کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا جب کہ پیر 12 اپریل کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جاسکےگا۔

ماہرین کے مطابق شعبان کا مہینہ بیشتر مسلم ملکوں میں 15 مارچ 2021 کو شروع ہوا ہے،  اس تناظر میں بیشتر مسلم ممالک رمضان کا چاند 29 شعبان پیر 12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے اور  پیر کو مسلم دنیا میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کا امکان ہے لہذا منگل 13 اپریل سے رمضان کا آغاز ہوگا ۔