بورے والا میں المناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

بورے والا میں المناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: بورے والا میں المناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق
سورس: file

بورے والا: بورے والا میں المناک حادثہ ہوا ہے۔ تیزرفتار  کار ٹرک کے نیچے جا گھسی۔ کار سوار سات افراد موقع پر دم توڑگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کار لڈن سے بورے والا جا رہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے جاٹکرائی ۔

حادثے میں جاں بحق 7 افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔