کورونا کی تیسری لہر قابو سے باہر،98 افراد جاں بحق، 4974 نئے کیس رپورٹ

کورونا کی تیسری لہر قابو سے باہر،98 افراد جاں بحق، 4974 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا کی تیسری لہر قابو سے باہر،98 افراد جاں بحق، 4974 نئے کیس رپورٹ
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ ایک دن میں مزید 98  افراد انتقال کرگئے۔4  ہزار 974 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ آج مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد رہی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 98  افراد کی جان لے لی ہے ۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار530 ہوگئی۔

 24 گھنٹے کےدوران 4974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کوونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔2148 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  6  لاکھ  5 ہزار 274 ہوگئی ہے۔

 ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 303 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 106 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے.

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 65 ہزار 680 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 276 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 902 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4 ہزار 502 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 23  ہزار 181  مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 89 ہزار 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 26 ہزار 898 ایکٹو کیس ہیں  اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6427 ہے۔

                                                                                                                                

صوبہ خیبرپختونخوا میں 88 ہزار 99  مریض ہیں جن میں سے 76 ہزار640 صحت یاب ہوچکے اور 9 ہزار 96 ایکٹو کیسز ہیں  جبکہ 2 ہزار 363 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 576 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار106  صحت یاب ہو چکے، 262  ایکٹو کیس ہیں جبکہ 208 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 58 ہزار 557 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 47 ہزار 584 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 10 ہزار 401 مریض زیر علاج ہیں، 572 افراد جاں بحق ہوچکے۔ 

گلگت بلتستان میں 5 ہزار33 مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 867 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 63 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

آزاد کشمیر میں 12ہزار 805 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 ہزار 945 صحت یاب ہوگئے، 1505 ایکٹو کیس ہیں اور 355 افراد جان سے جا چکے ہیں۔