آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی

ابوظہبی : آئی سی سی  نے   ٹیسٹ   ، ٹی ٹونٹی   اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ، 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  کی ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ  میں اہم ترین چہرے نظر آنے لگے ہیں ۔  ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

 او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باولر محمد عامر کا نواں نمبر ہے جبکہ  ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کم انز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے ۔

 بھارتی لیگ سپنر روی چندر اشوین دوسرے نیوزی لینڈ کے جیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود  ہیں ۔ اور ان کے ساتھ  ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ 

اگر ٹی 20 کی بات کی جائے تو  ٹی ٹوئنٹی باولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ افغانستان کے راشد خان اپنا لوہا منوا رہے ہیں ، پہلے دس میں اپنا نام لکھوائے ہوئے ہیں اور   افغانستان کے راشد خان دوسرے آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن ہے ۔