نوشہرہ ورکا ں میں موٹرسائیکل اور وین میں تصادم ،شوہر جاں بحق،بیوی زخمی

نوشہرہ ورکا ں میں موٹرسائیکل اور وین میں خوفناک تصادم

نوشہرہ ورکاں: نوشہرہ ورکاں کے گائوں گرمولہ ورکاں میں موٹرسائیکل اور وین میں ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق  جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی  ہوگئی۔

نیو نیوز کے مطابق  یوسف نامی شخص اپنی بیوی کے ساتھ  گاؤں واپس جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والی وین سے ٹکر ہوگئی ۔ یوسف  موقع پہ ہی جاں بحق  ہو گیا جبکہ اسکی بیوی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

حادثے کے بعد  وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو   گیا۔  اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم بروقت پہنچی اور زخمی عورت کو فرسٹ ایڈ فراہم کی ، ۔ یوسف کی ڈیڈ باڈی کو  پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کردیا گیا  ۔