سی ایم ہاؤس خیبر پختونخوا میں عام ملاقاتیوں کے داخلے پرپابندی

سی ایم ہاؤس خیبر پختونخوا میں عام ملاقاتیوں کے داخلے پرپابندی
کیپشن: سی ایم ہاؤس خیبر پختونخوا میں عام ملاقاتیوں کے داخلے پرپابندی
سورس: file

پشاور:  وزیر اعلی  خیبر پختونخوا محمود خان نے  معمول کی  سرگرمیاں محدود کردیں۔سی ایم ہاؤس میں   عام ملاقاتیوں کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا  کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے  ہیں۔ جس کے بعد  سی ایم ہاوَس  کے تمام ملازمین کےلیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی معمول کی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے منتخب عوامی نمائندوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود  کردیا گیا ہے۔ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔

  

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔ عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور صوبے کے  بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 

صوبہ خیبرپختونخوا میں 88 ہزار 99  مریض ہیں جن میں سے 76 ہزار640 صحت یاب ہوچکے اور 9 ہزار 96 ایکٹو کیسز ہیں  جبکہ 2 ہزار 363 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔