کابینہ نے بھارت سےچینی اور کاٹن منگوانے کی تجویز مسترد کردی

کابینہ نے بھارت سےچینی اور کاٹن منگوانے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت سے چینی اور کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ قیمت کم ہونے پر بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

                       

نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کورونا سے صحت یاب ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔

 کابینہ کےاجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال ، کورونا وائرس کی تیسری لہر اور این سی او سی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

 کابینہ کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سےمتعلق بتایا گیا۔۔پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر  بھی بریفنگ دی گئی ۔

 واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا معمول کااجلاس ہر منگل کو ہوتا ہے  اس بار وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس نہیں ہوسکاتھا۔ وزیراعظم کی صحت یابی کے بعد اجلاس آج ہوا۔